پیرس۔ (اے پی پی) فرانسیسی حکومت نے کہا ہے لیبیا میں8لاکھ افراد یورپ میں داخلے کے منتظر ہیں ۔ فرانسیسی وزیردفاع جین ویس لی ڈریان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں8 لاکھ مہاجر یورپ داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ فرانسیسی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ لیبیا سے یورپ میں پناہ گزینوں کی آمد کا سلسلہ جب شروع ہوا تو ان کی تعداد محض ہزاروں میں تھی مگر اس وقت لیبیا میں لاکھوں افراد یورپ میں داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ فرانسیسی وزیردفاع نے کہا کہ ہمیں داعش کے لیے مالی وسائل کا ذریعہ بننے سے روکنے کیلیے پناہ گزینوں کے معاملے کو جلد ازجلد نمٹنا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم یورپی ممالک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لیبیا میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل میں معاونت کرے جو لیبیا کے ساحل سے فرار ہونے والے پناہ گزینون کی روک تھام کرسکے۔