خبرنامہ انٹرنیشنل

لیبیا کا مسافرطیارہ ہائی جیک کرلیا گیا

طرابلس:(ملت+اے پی پی) لیبیا کی سرکاری ایئرلائن کےمسافر طیارے کو ہائی جیک کرلیا گیا جب کہ طیارے میں 118 افراد سوار ہیں۔ لیبیا کی سرکاری ایئرلائن افریقیا کا مسافر طیارہ سبہا سے دارالحکومت طرابلس جا رہا تھا کہ اسے اغوا کرلیا گیا، طیارے میں 118 افراد سوار ہیں جب کہ طیارے کو ہائی جیک کرنے کے بعد مالٹا کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ مالٹا کے وزیراعظم نے لیبیا کے طیارے کے مالٹا میں اترنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی لمحہ بہ لمحہ خبر حاصل کی جا رہی ہے اور اطلاع ہے کہ دو ہائی جیکرز نے لیبین طیارے کو اغوا کیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ مالٹا کے میڈیا کے مطابق ہائی جیکرز کے پاس بم بھی ہیں اور ایک ہائی جیکر کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات مان لئے جاتے ہیں تو طیارے کے عملے کے سوا تمام مسافروں کو چھوڑ دیا جائے گا۔