خبرنامہ انٹرنیشنل

لیبیا کے ساحل کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے31 تارکین وطن جاں بحق

لیبیا کے ساحل کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے31 تارکین وطن جاں بحق
طرابلس:(ملت آن لائن) لیبیا کے ساحل کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 31 پناہ گزین جاں بحقہوگئے۔ بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 60افراد کو بچالیا گیا۔ موسم کی بہتر صورتحال کی وجہ سے حالیہ دنوں میں ہزاروں پناہ گزینوں نے بحیرہ روم کے راستے یورپ منتقل ہونے کی کوشش کی ہے۔ بیشتر افریقی اور عرب پناہ گزینوں کے لئے لیبیا یورپ پہنچنے کے لئے اہم روانگی کا مقام ہے جہاں سے پناہ گزینوں کو کشتیوں کے ذریعہ اٹلی اور پھر اٹلی سے یورپ کے دیگر ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔
یورپ پہنچنے کے خواہشمند پناہ گزین کھلے سمندر میں کشتیوں کے ذریعے سفرکرتے ہیں جہاں حفاظتی اقدامات نہ ہونے اور کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے سے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ رواں سال پناہ گزینوں کو پیش آنے والے حادثات میں لیبیا کوسٹ گارڈ نے 250 افراد کو بچایا جبکہ اٹلی کی بحریہ کی جانب سے گیارہ سو کے قریب پناہ گزینوں کو ڈوبنے سےبچایا گیا۔