خبرنامہ انٹرنیشنل

لیبیا کے شہر مصراتہ کے میئر کا قتل

لیبیا کے شہر مصراتہ کے میئر کا قتل
طرابلس(ملت آن لائن)لیبیا کے تیسرے بڑے شہر مصراتہ کے میئر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔لیبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے مصراتہ کے میئر محمد ایشتیوی کی کار کا اس وقت پیچھا کیا جب وہ مصراتہ ایئرپورٹ سے نکلے ہی تھے۔ایشتیوی ترکی سے واپس لیبیا پہنچے تھے۔ حملہ آوروں نے شہر میں ان کی کار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ ابھی واضح نہیں کہ اس حملے کا ذمہ دار کون ہے۔