لیما:(اے پی پی)جنوبی امریکا کے ملک پرو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ جس سے متاثرہ سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئےہیں۔جنوبی پرو میں 8گھنٹے لگاتار بارش نے ہر طرف پانی پانی کردیا، شہری علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔بارشوں سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر اور سڑکیں تباہ ہو گئیں ہیں۔سیلاب کے باعث900 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے ہیںاور شہری دفاع کے اہلکار متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔