کنگ آف پوپ مائیکل جیکسن کے والد جو جیکسن 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
جو جیکسن ٹرمینل پینکریٹک کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، جس کے بعد ہسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔
جو جیکسن کے پوتے تاج جیکسن نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے دادا کے انتقال کی خبر مداحوں سے شیئر کی۔
تاج جیکسن نے اس مشکل کی گھڑی میں مداحوں کے سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
جو جیکسن نے سوگوران میں 88 سالہ اہلیہ کیتھرین اور 9 بچوں کو چھوڑا ہے، جن میں 5 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔
جو جیکسن کا انتقال اپنے بیٹے مائیکل جیکسن کی 9ویں برسی کے دو دن بعد ہوا۔
خیال رہے کہ مائیکل جیکسن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث 25 جون 2009 کو 50 سال کی عمر میں ہوا تھا۔