برسلز ۔(ملت آن لائن) یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے ماحولیات میں اتفاق ہو گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کی خاطر غیرمعمولی تیزی دکھانے کی ضرورت ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یو این کلائمیٹ چینج میٹنگ دسمبر میں ہو گی اور یورپی رہنماؤں کی کوشش ہے کہ اس سے قبل رکن ممالک ایک مکمل حکمت عملی کو حتمی شکل دے دیں۔ برسلز میں ایک ملاقات کے بعد یورپی وزرا کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اس تناظر میں اہم اور قائدانہ کردار ادا کرنے کی خاطر تیار ہے۔