خبرنامہ انٹرنیشنل

مارگرائےجانےوالےروسی طیارےکاہرجانہ ادا کرنےکوتیارہیں، ترک وزیراعظم

انقرہ: (اے پی پی) ترک وزیراعظم علی یلدرم کا کہنا ہے ترکی روس کے مار گرائے جانے والے طیارے کا ہرجانہ دینے کے لیے تیار ہے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ترکی روس کو شام میں مار گرائے جانے والے فوجی طیارے کا ہرجانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترک وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردگان اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان رواں ہفتے ملاقات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ بدھ یا جمعرات کو دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا امکان ہے جس میں دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے پر بات کی جائے گی۔ گزشتہ سال نومبر میں ترکی نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی تاہم گزشتہ روز ترک صدر نے روس سے طیارہ گرانے پر معافی مانگی تھی۔