خبرنامہ انٹرنیشنل

ماسکو کے میٹرو ٹرین اسٹیشن میں گیس دھماکا

روسی: (ملت+اے پی پی) دار الحکومت ماسکو میں زیر زمین میٹرو ٹرین اسٹیشن میں گیس دھماکے کے باعث 7 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا كلومنس ایا میٹرو اسٹیشن میں رکھے ہوئے گیس سلینڈر پھٹنے کے باعث ہوا جسے مینٹیننس کرنے والے مزدور بھول گئے تھے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ بالائی اسٹیشن تباہ ہوگیا اور باہر موجود لوگوں بھی متاثر ہوئے، ابتدائی طور پر حکام نے دھماکے کو مجرمانہ کارروائی قرار دینے سے انکار کر دیا ہے۔