خبرنامہ انٹرنیشنل

مالی: شدت پسندوں کے حملے میں امن مشن پر مامور 4 فوجی ہلاک

مالی: شدت پسندوں کے حملے میں امن مشن پر مامور 4 فوجی ہلاک
مالی:(ملت آن لائن) مالی میں شدت پسندوں کے حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور تین فوجیوں سمیت 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مالی میں موجود اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امن مشن اور مالی کے فوجی نگر کی سرحد کے قریب مناکا کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کر رہے تھے کہ جنگجوؤں نے ان پر فائر کھول دیے۔ شدت پسندوں کے حملے میں امن مشن کے تین اور ایک مالی کا فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ مہامت صالح انادیف نے امن مشن پر مامور فوج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ مالی اور اس کے قریبی ملکوں نگر اور برکینا فاسو میں موجود جنگجو اکثر سیکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔