خبرنامہ انٹرنیشنل

مانچسٹر میں دھماکے کے بعداہم مقامات پر فوج تعینات

لندن(ملت آن لائن)مانچسٹر کنسرٹ میں داعش کی جانب سے خودکش بم دھماکے کے بعد خطرے کی سطح بلند کرکے شدید ترین کردی گئی ہے جبکہ برطانوی حکومت نے مزید دہشت گرد حملوں کی روک تھام کرنے کےلئےبرطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ مانچسٹرحملے کے بعد برطانیہ میں کسی بھی وقت اگلا حملہ ہوسکتا ہے جبکہ یہی خدشہ مدنظر رکھتے ہوئے وہاں خطرے کی سطح بلند کی گئی ہے جس کے تحت تمام اہم عمارتوں کی نگرانی کےلئے فوج تعینات کی جارہی ہے۔برطانیہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کا فیصلہ ایک خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں داعش کی جانب سے مزید حملوں کی دھمکی بطورِ خاص زیرِبحث آئی تھی۔2014سے برطانیہ میں خطرے کی سطح نسبتا کم تھی جسے گزشتہ روز بڑھا کر شدید ترین کردیا گیا ہے۔ جدید برطانوی تاریخ میں یہ تیسرا موقعہ ہے کہ جب وہاں خطرے کی سطح اس قدر بلند کی گئی ہے۔برطانوی وزیراعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کی حکومت نے دہشت گردوں سے نمٹنے اور ان کے متوقع حملوں کو ناکام بنانے کےلئے آپریشن ٹیمپرر کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت اہم اورپرہجوم عوامی مقامات کی حفاظت کےلئے مسلح پولیس اہلکاروں کے علاوہ برطانوی فوجیوں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔علاوہ ازیں کنسرٹ یا اس قسم کی دیگر عوامی تقریبات میں بھی پولیس کی جانب سے اضافی سیکیوریٹی فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ داعش نے مانچسٹر خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ یورپی ممالک خود کو مستقبل میں ایسے مزید حملوں کےلئے تیاررکھیں۔آپریشن ٹیمپرر
شروع کردیا ہے۔