خبرنامہ انٹرنیشنل

متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پربغیراجازت کسی کی تصویریں ڈالنے پر قیدو جرمانہ

دبئی(آئی این پی)متحدہ ہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر بغیر اجازت کسی کی تصویریں ڈالنے والے کو 6 ماہ کی قید اور 5 لاکھ درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس کے سربراہ نے آگاہی مہم شروع ہونے کے موقع پر کہا کہ سوشل میڈیاکے بہت سے صارفین اس قانون سے آگاہ نہیں ہیں ،جس سے متعلق لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق بغیر اجازت کسی کی تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالنے والے کو 5 لاکھ درہم جرمانہ اور 6 ماہ کی قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ایسا صرف تفریحاً کرتے ہیں،لیکن اس کے انجام سے آگاہ نہیں ہوتے۔