خبرنامہ انٹرنیشنل

متحدہ عرب امارات کی بھی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات کی بھی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
دبئی:(ملت آن لائن) سعودی عرب، بحرین اورکویت کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے روک دیا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق امارات کے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ کسی اور ملک سے بھی اماراتی شہریوں کو بیروت جانے سے روک دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے مستعفی ہونے کے بعد سیاسی بحران اور سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اماراتی شہری حددرجہ لبنان جانے سے گریز کریں۔اس سے قبل گزشتہ روز سعودی عرب اور کویت نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایات دی تھیں جب کہ بحرین 5نومبر کو ہی اپنے شہریوں کو بیروت سے نکل جانے کے احکامات جاری کرچکا ہے۔ سعودی عرب میں موجود لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری کے بعد سیاسی عدم استحکام کی صورتحال ہے۔