خبرنامہ انٹرنیشنل

متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر مکمل، پاکستان کا پھر عالمی بینک سے رجوع

متنازع کشن

متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر مکمل، پاکستان کا پھر عالمی بینک سے رجوع

اسلام آباد:(ملت آن لائن) بھارت کی جانب سے متنازعہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کی تصدیق کے بعد پاکستان نے ورلڈ بینک سے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے دو بڑے بھارتی منصوبوں پر اسلام اباد کے تحفظات سندھ طاس معاہدہ 1960کی روشنی میں دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزارت توانائی نے ورلڈ بینک کے نائب صدر کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے سے متعلق زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو1960کے واٹرکمیشن کے قوائد و ضوابط کا پابند بنائے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کشن گنگا ڈیم سے330میگا وٹ بجلی پیدا کرسکے گا اوراس منصوبے کی تکمیل اس دوران ہوئی جب ورلڈ بنیک نے 2016میں پاکستان کے حق میں حکم امتناع پرمبنی فیصلہ سناتے ہوئے بھارت کو ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل19فروری 2013کو ہیگ میں منعقد عالمی عدالت نے پاکستان کے اعتراض کو صحیح قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ شمالی کشمیرکے خطے میں واقع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کی طرف پانی کے بہائو میں غیر معمولی اثر پڑے گا پاکستان نے دریائے نیلم پر کشن گنگا ڈیم اور دریائے چناب پر850میگا وٹ ریٹلے پن بجلی منصوبے کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے ارسال مراسلہ واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے دفتر پہنچ چکا ہے، دریائے نیلم پرکشن گنگا ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے تحفظات اٹھانے سے متعلق سوال پر ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ حکام خاموشی اختیار نہیں رہ سکتے ، انہیں معاملہ منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔