خبرنامہ انٹرنیشنل

مجھےگردےعطیہ دینےمیں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے: سشما

نئی دہلی: (ملت+آئی این پی )بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ انہیں گردے کا عطیہ دینے کے خواہش مند پرستاروں کا تعلق کئی مذاہب سے ہے اور ان میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دہلی میں کڈنی ٹرانسپلاننٹ کے لئے داخل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ انہیں گردے کا عطیہ دینے کے خواہش مند پرستاروں کا تعلق کئی مذاہب سے ہے اور ان میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عطیہ میں دیئے جانے والے گردے پرکسی بھی مذہب کا لیبل نہیں ہوتا ۔انہوں نے یہ بات اتر پردیش کے رہائشی ایک بھارتی مسلمان مجیب انصاری کی طرف سے اپنے نام ٹوئٹر پر ملنے والے ایک پیغام کے جواب میں کہا جس میں کہا گیا تھا کہ “میں ایک مسلمان ہوں اور ایک گردہ عطیہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ آپ میری ماں کی طرح ہیں”۔