خبرنامہ انٹرنیشنل

مجھ سے تلخ لہجے میں مت بولو: ٹرمپ

نیویارک: (ملت+آئی این پی )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران بزفیڈ اور سی این این کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے تلخ لہجے میں مت بولو ،تم لوگ جھوٹی خبریں دیتے ہو ،جھوٹی رپورٹ کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران بزفیڈ اور سی این این کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں۔نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بز فیڈ کے صحافی کے سوال پر پارہ ہائی ہوگیا،پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے تلخ لہجے میں مت بولو ،تم لوگ جھوٹی خبریں دیتے ہو ،میں جواب نہیں دوں گا ،بزفیڈکوان کی رپورٹ کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔میں میڈیا کی آزادی کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ پروفیشنل ہو نہ کہ الزام تراشی کی بنیاد پر ہو،کچھ میڈیا ہاؤسز منفی پراپیگنڈا کررہے ہیں جن میں بزفیڈ اور سی این شامل ہیں اپنا قبلہ درست کرلیں۔