خبرنامہ انٹرنیشنل

محبت پیسوں پر کب بکتی ہے؟افغان شہری کا ولی عہدمحمد بن زاید کو صاف انکار

محبت پیسوں پر

محبت پیسوں پر کب بکتی ہے؟افغان شہری کا ولی عہدمحمد بن زاید کو صاف انکار

ابوظہبی(ملت آن لائن) ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب قالین کی ایک دکان پر افغانی شہری نے متحدہ عرب امارات کے بانی اور سابق سربراہ شیخ زاید آل نہیان کی تصویر پر مشتمل قالین فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد نے اپنی ٹوئیٹس میں قالین فروخت کرنے والے افغانی شہری کے دل میں مرحوم شیخ زاید آل نہیان کی محبّت اور وفا کا قصّہ بیان کیا۔ٹویٹ میں شیخ محمد نے لکھا کہ یہ بابا زاید ہیں یہ چار الفاظ قالین کی اْس دکان کے افغانی مالک کی زبان سے بے ساختہ طور پر نکلے جس دکان کامیں نے دورہ کیا ۔ افغانی شہری نے ان دو الفاظ کے ساتھ شیخ زاید مرحوم کے لیے اپنی بے پناہ محبّت اور اپنے دل میں ان کے مقام کو ظاہر کیا۔ اس افغانی کو پیش کش کی گئی کہ وہ اپنی دکان میں موجود اس قالین کو مہنگے داموں فروخت کر دے جس پر میرے والد شیخ زاید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ تاہم پر کشش پیش کش اور التجا کے باوجود اس افغانی نے پوری شدت کے ساتھ تصویر کو فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ ہے اس محبّت کی کہانی جو شیخ زاید کے لیے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے۔ ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب قالین کی ایک دکان پر افغانی شہری نے متحدہ عرب امارات کے بانی اور سابق سربراہ شیخ زاید آل نہیان کی تصویر پر مشتمل قالین فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔