خبرنامہ انٹرنیشنل

مردہ بیوی 2 سال بعد زندہ

رباط ۔-(اے پی پی)مراکش کا ایک شہری اپنی بیوی کو دفنانے کے 2سال بعد ٹی وی شو پر دیکھ کر حیران رہ گیا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ابراغ محمد مراکش صوبہ ازلال کے رہائشی ہیں جنہوں نے 2014 ء میں ایک کار حادثے کے بعد اپنی بیوی کے انتقال کے بعد انہیں دفنا دیا تھا۔ حادثے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ان کی بیوی ممکنہ طور پر بچ نہیں پائیں گی اور انہیں میڈیکل بلز بھر دینے چاہئیں جب وہ پیسے لیکر واپس ہسپتال پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کی بیوی انتقال کر گئیں۔ انہوں نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ میری بیوی کی لاش کو تابوت کے اندر کفن سے لپیٹا گیا تھا تاہم دو سال بعد ابراغ محمد کی بیوی کو المختفون نامی ایک پروگرام پر دیکھا گیا جس پر اپنے پیاروں سے بچھڑ جانے والوں کیلئے کوششیں کی جاتی ہیں۔ پروگرام پر خاتون نے فون کر کے بتایا کہ ان کا اپنے شوہر سے رابطہ ختم ہو گیا ہے اور انہوں نے پروگرام پر اپنا نام اور پتہ بھی لکھوایا۔ پروگرام دیکھنے والے عزیزوں نے ابراغ محمد کو فوری طور پر یہ خبر سنائی جو یہ سن کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے ہسپانوی پریس کو بتایا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ جو لاش میں نے دفنائی وہ کسی اور کی تھی اور میری بیوی زندہ ہیں تاحال یہ واضح نہیں کہ اس معاملے میں مسلہ کہاں ہویا اور خاتون کو رابطہ کرنے میں دو سال کیوں لگے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی یادداشت چلی گئی تھی۔