بیجنگ (آئی این پی/شنہوا)ملکی سائنسی فنگشن مزاحیہ فلم ’’جل پری ‘‘ 21فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں قریباً920ملین ژوان ( قریباً140.9ملین امریکی ڈالر ) کی آمدن کے ساتھ چینی باکس آفس کی ملکہ بنی رہی ۔ہانگ کانگ کے ہدایت کار اور مزاحیہ اداکار سٹیفن چو کی یہ فلم 8فروری یا نئے چینی قمری سال کے پہلے روز نمائش کے لئے پیش کی گئی اس نے جمعہ کی رات تک قریباً 2.47بلین کی آمد کے ساتھ نیا چینی باکس آفس ریکار ڈ قائم کرنے والی ایک اور فلم شیطان کی تلاش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ’’ بندر بادشاہ2‘‘ ہفتے کے دوران 264ملین ژوان کی آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔ یہ مزاحیہ اور انوکھی فلم بھی 8فروری کو سینما گھروں میں نمائش کی گئی ،مزاحیہ ایکشن فلم ’’ویگاس سے مکاؤ 3‘‘ قریباً 215ملین ژوان کی آمدن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ، اس فلم کے اداکاروں میں ہانگ کانگ کے اداکار چو لن ۔فاٹ اور اینڈی لاؤ شامل ہیں ۔چینی فلمی خبر نامے کے مطابق یہ فلم بھی 8فروری کو جاری کی گئی ’’ ویگاس سے مکاؤ 3‘‘ کے بعد مارکیٹ میں چھانے والی فلموں میں ’’کوچنگ ٹائیگر ،ہڈن ، ڈریگن:سورڈ آف ڈیسٹنی ‘‘ شامل تھی جس نے 19فروری کو نمائش کے بعد 137ملین ژوان کمائے ، یہ آسکر کے لئے نامز د کی جانے والی ’’ کروچنگ ٹائیگر ، ہیڈن ڈریگن ‘‘ (2000) کا تتمہ ہے ، پہلی پانچ فلموں میں سے اینی میٹڈڈ مزاحیہ فلم ’’ کنگ فو پانڈا 3‘‘ بھی شامل تھی جس نے ہفتے میں 91ملین ژوان کمائے ، یہ 29جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی گئی ۔