خبرنامہ انٹرنیشنل

مسئلہ کشمیر،چین نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارت کے تن بدن میں آگ لگ گئی

مسئلہ

مسئلہ کشمیر،چین نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارت کے تن بدن میں آگ لگ گئی

بیجنگ (ملت آن لائن) چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے ۔ بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچون اینگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے اور اسے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع صنعت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون برقرار رہے ۔

………………..

……اس خبر کو پڑھیے….

فلسطینسی تنازعہ کا دو ریاستی حل نکالا جائے، پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی(ملت آن لائن) کیتھولک مسیحی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ کا مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل نکالا جانا چاہئے۔ اطالوی نشریاتی ادراے کے مطابق ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز سکوئر میں کرسمس کے موقع پر اپنے روایتی خطاب کے دوران کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ کے بچوں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام دکھائی دیتے ہیں جو اسرائیل اور فلسطینیوں میں مسلسل جاری کشیدگی کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔ دنیا بھر کے مسیحی بھی اْن نہتے بچوں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موجودگی کو محسوس کریں جو جنگ سے بدحال ہیں اور خود انسان کی طرف سے اْن پر ڈھائی گئی سختیوں اور مصیبتوں کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ کا مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل نکالا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ویٹی کن سٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی تنازعات پر بات کی اور فلسطین تنازع پر کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے تاہم فریقین کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے بچے مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔ پوپ فرانسس نے عراق اور شام کے تنازع کے نتیجے میں پیدا ہونے والے پناہ گزینوں کے مسائل پر بھی بات کی جب کہ انہوں نے وینزویلا اور شمالی کوریا کے تنازع کو بھی حل کرنے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ: مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر مسلم ممالک سمیت یورپ میں بھی شدید احتجاج کیا گیا۔ امریکا کے اعلان پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ترکی اور یمن کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی جس میں 128 ممالک نے قرارداد کے حق میں جب کہ 9 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا۔