خبرنامہ انٹرنیشنل

مستعفی وزیراعظم سعد الحریری اچانک سعودی عرب پہنچ گئے

مستعفی وزیراعظم سعد الحریری اچانک سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض: (ملت آن لائن) لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری اور فلسطینی صدر محمود عباس اچانک سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر سعودی حکمرانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔