واشنگٹن:(اے پی پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے جوہری کانفرنس کی سائیڈ لائن پر امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ تمام ممالک کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہو جانا چاہئے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر کے ان پر پابندی کی بھارتی کوششوں کو روکتے رہینگے۔ اطلاعات کے مطابق 15 میں سے 14 ممالک مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کے حامی تھے مگر تنہا چین نے اس کی مخالفت کی اور پاکستانی موقف کی حمایت میں بھارتی کوشش ناکام بنائی۔ واضح رہے کہ کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گروں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی درخواست کو چین نے ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔ ’’ ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے اقوام متحدہ کے اہم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست کی ڈیڈلائن سے محض چند گھنٹوں قبل چین نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں بھارتی درخواست کو ویٹو کردیا۔ واضح رہے رواں سال 2 جنوری کو پٹھانکوٹ حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے فروری میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کو مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ادھر چینی وزارت خارجہ نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی کوشش روکنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے یہ اقدام حقائق اور قواعد کی روشنی میں کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہانگ لی نے کہا کہ چین دہشت گردوں کیخلاف اقوام متحدہ کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ جولائی میں بھی چین بھارت کی کوشش ناکام بنا چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ، برطانیہ، فرانس سمیت 14 ممالک مسعود اظہر پر پابندی عائد کرنے کے حق میں تھے مگر چین نے پاکستان کے ساتھ مل کر یہ بھارتی کوشش ناکام بنائی۔ چین وہ واحد ملک ہے جس نے مسعود اظہر کے حق میں دوسری بار بھارتی اقدام مسترد کیا۔ ادھر بھارتی وزیرمملکت برائے امورخارجہ کرن رجیجو نے اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی درخواست کی مخالفت کرنے پر چین کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کرن رجیجو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین نے اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی درخواست کی مخالفت کرکے اچھا کام نہیں کیا۔ وزارت خارجہ اس سلسلے میں مناسب کارروائی کرے گی۔ جو بھی کارروائی ضروری ہوا ہم کریں گے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گروں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی درخواست کو چین نے مسترد کردیا تھا۔ رواں سال 2 جنوری کو پٹھانکوٹ حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے فروری میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کو مسعود اظہر کا نام دہشت گروں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی نے درخواست کے ساتھ جیش محمد اور مسعود اظہر کے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں ملوث ہونے کے مبینہ شواہد پیش کئے تھے۔ بھارت نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں نہ ڈالے جانے تک جنوبی ایشیائی ممالک کو اس دہشت گرد گروپ سے خطرہ رہے گا۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جیش محمد کو 2001ء میں کالعدم قرار دیا گیا تھا تاہم ممبئی حملوں کے بعد بھی چین مولانا مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی قرارداد کو ویٹو کرچکا ہے۔