خبرنامہ انٹرنیشنل

مسلمان سوشل میڈیا اسٹار کو جہاز سے اتاردیا

لندن: (ملت+آئی این پی)امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز نے لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر عربی بولنے پر مسلمان سوشل میڈیا اسٹار کو جہاز سے اتار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر ڈیلٹا ایئر لائنز نے لندن سے نیو یارک جانے والی فلائٹ سے آدم صالح اور ان کے ایک دوست کو اتار دیا۔ آدم صالح کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ سے عربی میں بات کرنے پر انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ڈیلٹا ایئر لائنز نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آدم صالح یوٹیوب پر اپنی مزاحیہ ویڈیوزکی وجہ سے مقبول ہیں۔