خبرنامہ انٹرنیشنل

مسلمان سیٹیلائٹ ٹی وی سیٹ توڑدیں، داعش

بغداد(آئی این پی)عراقی شہر فلوجہ کا قبضہ داعش سے چھڑانے کے لیے عراقی فورسز کی کارروائی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی جبکہ بغداد میں داعش کے 2 خودکش کار بم حملوں میں11 عراقی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، فوج کی پیشقدمی روکنے کے لیے داعش عام شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کررہی ہے،شہر میں پھنسے 50ہزار سے زائد عام شہریوں کی حالت خراب ہے، فوج نے75 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراقی فوجیں فلوجہ میں تین اطراف سے داخل ہوچکی ہیں تاہم داعش کی جانب سے انہیں سخت مزاحمت کا سامنا ہے جبکہ شہر میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ فلوجہ میں 50 ہزار عام شہری پھنسے ہوئے ہیں جبکہ چند سو خاندان ہی نکلنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔ داعش لڑائی میں خودکش حملے اور کار دھماکوں کا استعمال کررہی ہیں۔ فلوجہ کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے عراقی فوج کی کارروائی گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ادھر بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں 11افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق داعش نے مردوں، عورتوں اور بچوں کو پکڑ کر شہر کے مرکز میں لے گئی ہے۔ عراقی کمانڈر کا کہنا ہے سو کے قریب دہشت گردوں نے فوج پر حملہ کیا ، پچھتر جنگجو جوابی کارروائی میں مارے گئے۔فوجی دستے مختلف جانب سے شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔شہر میں پھنسے پچاس ہزار سے زائد عام شہریوں کی حالت خراب ہے، لڑائی کی وجہ سے ان تک کسی قسم کی امداد نہیں پہنچ پارہی۔ لوگ فاقہ کشی سے مر رہے ہیں اورداعش کے ہمراہ لڑنے سے انکار کرنے پر لوگوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔