خبرنامہ انٹرنیشنل

مسلم برادری کا احترام ٹرمپ پر واجب ہے، امریکی اسلامی کونسل

واشنگٹن: (ملت+ اے پی پی) امریکی اسلامی کونسل کے ڈائریکٹرنہاد عواد نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم برادری سمیت تمام امریکی عوام کا احترام کریں۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہو نے کے بعد اپنے رد عمل میں کہا کہ مسلم برادری کا احترام ٹرمپ پر واجب ہے۔نہاد عواد نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہا کہ امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانات قابل مذمت ہیں اور وہ یہ جان لیں کہ اس ملک میں بسی مسلم برادری یہاں آباد رہے گی۔ نہاد عواد نے امریکی مسلمانوں کے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اْن کی طرح ہمارا بھی وطن ہے جہاں ہمیں بھی وہ تمام حقوق حاصل ہیں جو دیگر کو ہیں۔