خبرنامہ انٹرنیشنل

مسٹر اوباما ہم مفت میں فائدہ اٹھانے والے نہیں آپ نے زخم تازہ کر دئیے: ترکی الفیصل

ریاض:(اے پی پی)سعودی عرب کے خفیہ ادارے کے سر براہ ترکی الفیصل نے اوباما کے انٹرویوپر شدید تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب امریکہ کا اتحادی ہوتے ہوئے مشرقی وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دیتا رہا ہے۔ اخبار میں شائع ہونے والے پرنس ترکی الفیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپ ہم پر شام، یمن اور عراق میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کا الزام لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹر اوباما آپ نے ہم سے ایران کے ساتھ اپنی دنیا بانٹنے کے لئے کہہ کر ہمارے زخم تازہ کر دیئے ہیں۔ ایران جسے آپ خود دہشت گردی کا حامی ملک کہتے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے دی اٹلانٹک جریدے کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب امریکی خارجہ پالیسی سے مفت میں فائدے اٹھاتا رہا ہے۔