خبرنامہ انٹرنیشنل

مشرقی آسٹریلیا میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی لہروں کا خدشہ

مشرقی آسٹریلیا میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی لہروں کا خدشہ
سڈنی:(ملت آن لائن) جنوبی بحرالکاہل میں واقع مشرقی آسٹریلیا کے نیوکیلڈونیا جزائر میں 7.3 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق جزائر نیو کیلڈونیا میں زلزلہ زیر سمندر دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، ابھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے زلزلے کی شدت سے سونامی کا خدشہ ہے، ایک میٹر اونچی لہریں آنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے دونوں ممالک میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔