خبرنامہ انٹرنیشنل

مشرقی لندن میں چاقو زنی کی 3 وارداتیں‘ 6 افراد زخمی

مشرقی لندن میں چاقو زنی کی 3 وارداتیں‘ 6 افراد زخمی

لندن :(ملت آن لائن) مشرقی لندن میں 24 گھنٹوں کے دوران چاقو زنی کی 3 وارداتوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مشرقی لندن میں ایک روز میں چاقو زنی کی تین وارداتوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جبکہ لندن کے اسٹیشنوں پر مزید 200 پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ لندن میں چاقو اور فائرنگ کے واقعے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔
مشرقی لندن میں نوجوان چاقو کےوارسے قتل
مشرقی لندن کے علاقے ہیکنی میں گزشتہ روز 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث کسی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ خیال رہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا لڑکا چل بسا‘ اسی واقعے میں ایک لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی۔
برطانیہ میں گینگ کے ہاتھوں تشدد سے زخمی مسلمان طالبہ دم توڑگئی
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 مارچ کو برطانیہ میں خواتین گینگ کے سرعام تشدد سے شدید زخمی ہونے والی مسلمان طالبہ مریم مصطفیٰ جان کی بازی ہار گئی تھی۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔