خبرنامہ انٹرنیشنل

مشرقی چین،کیمیکل فیکٹری کے گودام میں دھماکوں کے بعد آتشزدگی

شنگھائی :(اے پی پی) مشرقی چین میں کیمیکل فیکٹری کے گودام میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جس نے فیکٹری کا ایک حصہ تباہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی پولیس کے مطابق مشرقی شہر جینگ جیانگ میں واقع ایک کیمیکل ساز فیکٹری کے گودام جس میں حساس کیمیکلز اور پٹرول کا ذخیرہ تھا میں متعدد دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی،تاہم آگ پر بر وقت قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا،دھماکوں کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔فیکٹری کے گرد دھویں کے سیاہ بادل کئی میل دور سے دیکھائی دے رہے تھے۔