خبرنامہ انٹرنیشنل

مشل اوباما نے صدارتی انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا

مشل اوباما نے صدارتی انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا

واشنگٹن:(ملت آن لائن) سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما نے صدارتی انتخاب لڑنے سے انکارکر دیا۔ مشل اوباما کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کیلیے کام کر رہی ہیں، نوجوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر امریکی صدر بننے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق مشل اوباما نے اپنے حالیہ بیان میں مزید کہا کہ وہ اوباما فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمت اور عوامی میل جول کی مصروفیات جاری رکھیں گی اور عوامی میل جول سے انھیں یہ یقین حاصل ہوا ہے کہ امریکا کا سیاسی مستقبل بہت بہتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی سماج میں میری جیسی ہزاروں لاکھوں مشل پروان چڑھ رہی ہیں۔
…………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی میراتھن دوڑ کا اہتمام

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی میراتھن دوڑ کے مقابلے کا اہتمام کیا گیاجس میں مزنہ النصار نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ العربیہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مزنہ النصار نے اپنی جیت سے متعلق بتایا کہ اہل خانہ کی طرف سے میراتھن میں حصہ لینے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی۔ میراتھن میں حصہ لینے والی تمام خواتین شرعی پردے کی مکمل طور پر پابند تھیں۔ مزنہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ 2020 میں اولمپک کھیلوں کے دوران میراتھن میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کو سعودی عرب میں میراتھن کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکا، تھائی لینڈ اور دیگر ملکوں کی خواتین سمیت 1500خواتین نے حصہ لیا۔