خبرنامہ انٹرنیشنل

مشل کبھی صدارتی انتخاب نہیں لڑیں گی،براک اوباما

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ امریکی خاتون اول مشل کبھی صدارتی انتخاب نہیں لڑیں گی۔ انھوں نے ایک امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بیگم بہت با صلاحیت خاتون ہیں اوروہ امریکی عوام کی بھر پور آواز بن سکتی ہیں،میرے خیال میں ایسے لوگوں کو ضرور سیاست میں ہونا چاہیے لیکن وہ کبھی صدارتی انتخاب نہیں لڑیں گی۔55 سالہ مشل اوباما ہاورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری یافتہ ہیں انھوں نے ماضی میں بھی بارہا اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ ہیلری کے نقش قدم پر نہیں چلیں گی۔