مشی گن:(آئی این پی)امریکا کی ریاست مشی گن میں فائرنگ کے واقعات میں کم ازکم 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق ہفتہ کو رات گئے فائرنگ کے واقعات کالامازو کاؤنٹی کے مختلف مقامات پر پیش آئے ۔کاؤنٹی کے انڈر شیرف کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہیں تھے اور مشتبہ حملہ آور 45 سالہ سفید فارم شخص کو اتوار کی علی الصبح حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ مشتبہ حملہ آور کی گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔