خبرنامہ انٹرنیشنل

مصر،کرسمس کے موقع پر شمالی سیناء میں سکیورٹی ہائی الرٹ

مصر،کرسمس کے موقع پر شمالی سیناء میں سکیورٹی ہائی الرٹ
قاہرہ؛(ملت آن لائن) مصر میں حکام نے قبطی عیسائیوں کیکرسمس تہوارکے موقع پر شمالی سیناء میں دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر سکیورٹی کی سطح ہائی الرٹ کردی ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری وزیر داخلہ مجدی عبدالغفار کے زیر صدارت سکیورٹی حکام کے ایک اجلاس کے بعد وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔جس میں کرسمس کی تقریبات کے پْرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی پلان کی وضاحت کی گئی ہے۔ مصر میں قبطی عیسائی دسمبر کے آخر سے سات جنوری تک کرسمس منائیں گے۔وزیر داخلہ مجدی عبدالغفار نے بیان میں کہا ہے کہ شمالی سیناء میں دہشت گردوں کے دھڑوں کے ساتھ مسلح محاذ آرائی کے دوران میں بعض جنگجو شہروں کا رْخ کرسکتے ہیں اور وہاں در انداز ہوسکتے ہیں۔ان کی دراندازی کی کوششوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ چوکس رہنے ضرورت ہے۔ وزارت داخلہ نے اس امر کی بھی تصدیق کی ہے کہ عوامی مقامات اور عبادت گاہوں کے ارد گرد سکیورٹی سخت کی جارہی ہے تاکہ مصری شہریوں کی تعطیلات کے دوران میں انتشار کی کسی بھی کوشش سے سختی سے اور موقع پر نمٹا جاسکے۔واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ سال کرسمس تقریبات کے دوران میں دارالحکومت قاہرہ میں مرکزی کیتھڈرل کے نزدیک واقع البطروسیہ چرچ میں بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری وزیر داخلہ مجدی عبدالغفار کے زیر صدارت سکیورٹی حکام کے ایک اجلاس کے بعد وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔جس میں کرسمس کی تقریبات کے پْرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی پلان کی وضاحت کی گئی ہے۔ مصر میں قبطی عیسائی دسمبر کے آخر سے سات جنوری تک کرسمس منائیں گے۔وزیر داخلہ مجدی عبدالغفار نے بیان میں کہا ہے کہ شمالی سیناء میں دہشت گردوں کے دھڑوں کے ساتھ مسلح محاذ آرائی کے دوران میں بعض جنگجو شہروں کا رْخ کرسکتے ہیں اور وہاں در انداز ہوسکتے ہیں۔ان کی دراندازی کی کوششوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ چوکس رہنے ضرورت ہے۔ وزارت داخلہ نے اس امر کی بھی تصدیق کی ہے کہ عوامی مقامات اور عبادت گاہوں کے ارد گرد سکیورٹی سخت کی جارہی ہے تاکہ مصری شہریوں کی تعطیلات کے دوران میں انتشار کی کسی بھی کوشش سے سختی سے اور موقع پر نمٹا جاسکے۔