خبرنامہ انٹرنیشنل

مصر، بیوی کے اکسانے پربیٹے نے ماں کوقتل کردیا

مصر، بیوی کے اکسانے پربیٹے نے ماں کوقتل کردیا
قاہرہ (اے پی پی،ملت آن لائن) مصر میں ایک سنگ دل اور بدقسمت شخص نے بیوی کے اکسانے پر اپنی 81 سالہ بوڑھی ماں کو وحشیانہ تشدد کرکے قتل کردیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور شہریوں نے ماں کے قاتل سے قصاص لینے کا مطالبہ کیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اسکندریہ شہر کے رہائشی ایک شخص نے بیوی کے اکسانے پر اپنی 81 سالہ ماں زینب السید کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جب وہ بے ہوش ہوئی تو اسے گھر کے صحن میں پھینک دیا اور خود اپنی چہتی بیوی کے ہمراہ ڈنر کے لیے گھر سے نکل گیا۔تشدد کا شکار بوڑھی خاتون کے منہ سے نکلنے والا خون گھر کے دروازے سے باہر تک بہہ گیا۔ ہمسائے نے خون دیکھا تو دروازہ کھٹکھٹا کرآواز دی۔ مگر کوئی جواب نہ ملنے پر لوگ گھر کے اندر داخل ہوگئے جہاں انہیں بوڑھی خاتون خون میں لت پت ملی۔پڑوسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کوہسپتال پہنچایا جہاں پہنچ کر وہ دم توڑ گئی۔ اہل محلہ پولیس کو اطلاع دی۔ جب بیٹے اور اس کی بیوی کو پتا چلا کہ پولیس انہیں ڈھونڈ رہی ہے تو وہ دونوں فرار ہوگئے مگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پولیس نے دونوں کو دھرلیا۔ دوران بیٹے نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں کو بیوی کے اکسانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔
پڑوسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کوہسپتال پہنچایا جہاں پہنچ کر وہ دم توڑ گئی۔ اہل محلہ پولیس کو اطلاع دی۔ جب بیٹے اور اس کی بیوی کو پتا چلا کہ پولیس انہیں ڈھونڈ رہی ہے تو وہ دونوں فرار ہوگئے مگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پولیس نے دونوں کو دھرلیا۔ دوران بیٹے نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں کو بیوی کے اکسانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔