خبرنامہ انٹرنیشنل

مصر، سیناء میں فورسز کے آپریشن میں 38 جنگجو ہلاک ،500 گرفتار

مصر، سیناء

مصر، سیناء میں فورسز کے آپریشن میں 38 جنگجو ہلاک ،500 گرفتار

قاہرہ:(ملت آن لائن) مصر کی سکیورٹی فورسز نے جزیرہ نما سیناء میں جاری بڑی کارروائی میں 38 جنگجوؤں کو ہلاک اور پانچ سو سے زیادہ جنگجوؤں اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری فوج نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے انتہائی خطرناک 10 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔اس سے پہلے اس نے 28 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی تھی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ مزید چار سو مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس سے پہلے اس نے 126 جنگجوؤں کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بیان میں بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے جنگجو العریش شہر میں ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔بیان کے مطابق فوجی کارروائی میں متعدد گاڑیوں اور ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ فوجی کارروائی ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب صدر عبدالفتاح السیسی مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کے لیے امیدوار ہیں۔
تعز میں اہم حوثیکمانڈر 4 ساتھیوں سمیت ہلاک
عدن، یمن کے علاقے تعز میں شمالی محاذ کا فیلڈ کمانڈرابو طہ الغلیسی اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔جسکے بعد حوثی باغیوں میں مزید پھوٹ پڑنے کی اطلاعات ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی اور عرب اتحادی افواج کی طرف سے گزشتہ روزشدید بمباری کی گئی جس کی زد میں آکر ابو طہ الغلیسی اور اس کے 4 ساتھی ہلاک ہو گئے۔تعز میں موجود یمنی فوج کے میجر جنرل خالد فاضل نے بتایا کہ غیرمعمولی جانی نقصان اٹھائے جانے کے بعد حوثی باغیوں کی صفوں میں انتشار پھیل چکا ہے۔