مصر:السیسی نے دوسری صدارتی مدت کیلئے حلف اٹھا لیا
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے دوسری مدت صدارت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
قاہرہ(اے ایف پی)مارچ میں ہونے والے انتخابات میں انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 63 سالہ سابق فوجی جرنیل اور وزیردفاع نے 2013 میں ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کیا تھا۔ رواں برس مارچ میں دوسری مدت صدارت کے لیے انہیں 97 فیصد ووٹ ملے تھے ، جب کہ ووٹرز ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا تھا۔ ان انتخابات میں تمام اپوزیشن امیدواروں نے جنوری میں اپنی اپنی انتخابی مہم روک دی تھی جب کہ السیسی کے اہم حریف امیدوار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔