خبرنامہ انٹرنیشنل

مصرمیں داعش کامقامی سربراہ 46ساتھیوں سمیت ہلاک

قاہرہ:(اے پی پی) مصر میں فوج نے داعش کے مقامی سربراہ کو 46 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔ مصر میں داعش کے نظریات کی حامی سینائی تنظیم کے خلاف فورسز نے بڑی کارروائی کی الاائرش قصبے میں کی گئی اس فضائی کارروائی میں مقامی سربراہ ابودعا الانصاری سمیت بڑی تعداد میں جنگجو مارے گئے ۔ مصری حکام کا کہنا ہے فضائی کارروائی میں جنگجووں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد مصری فوج کو جہادی گروپوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے ملک کے مختلف حصوں میں جہادی گروپ فورسز کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔