خبرنامہ انٹرنیشنل

مصرمیں ٹی وی پروگرام کے میزبان خیری رمضان زیر حراست

مصرمیں ٹی وی

مصرمیں ٹی وی پروگرام کے میزبان خیری رمضان زیر حراست

مصر: (ملت آن لائن) مصری وزارت داخلہ کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ خیری نے اپنے پروگرام کی ایک قسط میں پولیس افسران اور اتھارٹی کی توہین کی اور ان کے متعلق جھوٹی خبر نشر کی۔ مصر میں استغاثہ نے ٹی وی چینل وَن پر مصر النھاردہ کے نام سے پروگرام کرنے والے اینکر خیری رمضان کو تحقیقات کے لیے 4 روز زیر حراست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پروگرام اینکر خیری رمضان نے چند روز قبل اپنے پروگرام کے دوران ایک پولیس افسر کی بیوی کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا ذکر کیا تھا۔ اس خط کے متن کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی کم تنخواہوں کے سبب وہ اور دیگر افسران کی بیویوں کو بچوں کے اسکول کے اخراجات برداشت کرنے میں شدید مسائل کا سامنا ہے، خط کے مطابق وہ خاتون اپنے گھرانے کے اخراجات کا بوجھ بانٹنے کے لیے کام کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے، مصری وزارت داخلہ نے اس بات کا شدید نوٹس لیتے ہوئے خیری رمضان کو پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کی توہین کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ پولیس افسران کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ میڈیا پرسن کی جانب سے جھوٹی خبر گھڑنے سے پولیس افسران کا مورال تباہ ہو گیا جو اس وقت دہشت گری کے خلاف معرکہ آرائی میں مصروف ہیں”۔ یاد رہے کہ جھوٹی خبر نشر کرنے اور سرکاری ملازم کی توہین کے الزام میں خیری رمضان کو 3 سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔