خبرنامہ انٹرنیشنل

مصری خاتون کو تھپڑ مارنے والے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مصری خاتون کو تھپڑ مارنے والے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

قاہرہ:(ملت آن لائن) مصرکےرکن پارلیمنٹ منجودالھواری کی جانب سے خاتون سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ بدسلوکی کرنے اورانہیں تھپڑ رسید کرنے کے واقع پرعوام الناس نےان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا گیا۔ مصری رکن پارلیمنٹ منجود الھواری نے بیٹی کی خاطر جامعہ الفیوم کی ایک خاتون سیکیورٹی اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا۔ مصر کے وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد عبد الغفارکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کا خاتون پر تشدد زیب نہیں دیتا۔ اگر منجود الھواری اس فعل کے مرتکب ہوئے ہیں تویہ ناقابل معافی جرم ہے۔ جامعہ الفیوم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد حمزہ نے واقعے کی مکمل رپورٹ وزیر تعلیم کے سامنے پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی بیٹی ایک دوسری لڑکی کے ساتھ جامعہ میں داخل ہونا چاہتی تھی مگراس کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں جس پرسیکیورٹی عملے نے انہیں داخل ہونے سےروک دیا جس پرلڑکی نے مدد کے لیے اپنے والد رکن پارلیمنٹ منجود الھواری کو طلب کرلیا۔

مصر کے وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد عبد الغفارکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کا خاتون پر تشدد زیب نہیں دیتا۔ اگر منجود الھواری اس فعل کے مرتکب ہوئے ہیں تویہ ناقابل معافی جرم ہے۔ جامعہ الفیوم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد حمزہ نے واقعے کی مکمل رپورٹ وزیر تعلیم کے سامنے پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی بیٹی ایک دوسری لڑکی کے ساتھ جامعہ میں داخل ہونا چاہتی تھی مگراس کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں جس پرسیکیورٹی عملے نے انہیں داخل ہونے سےروک دیا