قاہرہ:(اے پی پی) مصری فوج کی جزیرہ نما سینائی میں کاروائی کے دوران 60 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی فورسز نے رفاہ اور شیخ زید کے علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جس میں انہیں جنگی طیاروں کی معاونت حاصل تھی۔انہوں نے کہا اس کاروائی کے دوران 60 دہشتگرد ہلاک اور40 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے العرش کے علاقے میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے مارٹر کے حملے میں 15 پولیس اہکار ہلاک ہوگئے تھے۔