واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ مصر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور حصہ لے رہا ہے اور اس جنگ میں اسے بھرپور امریکی تائید حاصل ہے ۔ واشنگٹن میں اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرے ہوے جان کیری نے کہا کہ مصر مشرق وسطی میں جاری بحرانوں کے حل کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہنوں نے کہا کہ مصر کے بغیر عرب سیاست کے اہم فیصلے ممکن نہیں کیونکہ مصر عرب دنیا کا چوتھائی حصہ ہے۔