خبرنامہ انٹرنیشنل

مصر میں مسجد پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 235 ہوگئی

مصر میں مسجد پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 235 ہوگئی
قاہرہ:(ملت آن لائن) مصر کے صوبے سینا میں واقع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی مینا کے مطابق دہشت گردوں نے صوبے سینا کے علاقے بیرالعبد میں واقع مسجد پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا، اس دوران چار گاڑیوں میں آئے دہشت گردوں نے نمازیوں پر فائرنگ کی اور بم پھینکے جس کے نتیجے میں 235 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔امدادی اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔