خبرنامہ انٹرنیشنل

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو عدلیہ کی توہین پر 3سال قید کی سزا

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو عدلیہ کی توہین پر 3سال قید کی سزا

قاہرہ:(ملت آن لائن) مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی سمیت 18 افراد کوعدلیہ کی توہین کرنے پر 3،3 سال قید کی سزاسنادی۔ مصر میں 2013 میں ہونے والے پہلے آزاد انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے محمد مرسی سمیت دیگر 18 افراد پرعدلیہ کی توہین کے جرم میں مقامی عدالت نے تین سال قید سنادی، عدالت نےعبدالفتح اور امرحمزاوی پر 30 ہزار مصری پاؤنڈ جرمانے کی بھی سزا سنادی۔ واضح رہے کہ محمد مرسی 2013 کے انتخابات میں مصری صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد ان کی متنازع پالیسیوں پر التحریر اسکوائر پر احتجاج ہوا اور مصری فوج نے محمد مرسی کو صدارت سے معزول کرتے ہوئے قید کردیا تھا۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…شمالی کوریا کو تیل فراہم نہیں کیا جا رہا، چین

بیجنگ(ملت آن لائن) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو تیل فراہم نہیں کر رہا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جمعے کے روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ اس بات پر خوش نہیں کہ چین نے شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی میں چھوٹ دے رکھی ہے۔گزشتہ روز چینی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ الزام حقیقت پر مبنی نہیں۔ ایک جنوبی کوریائی اخبار البوکھشن نے امریکی انٹیلیجنس سیٹلائٹ سے اتاری گئی تصویر میں ایک چینی بحری جہاز سے شمالی کوریائی ٹینکر پر تیل کی منتقلی دکھائی تھی تا ہم امریکی حکام نے اس جنوبی کوریائی اخباری رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔