خبرنامہ انٹرنیشنل

مصر کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت مصر کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن میں السیسی اور ٹرمپ نے اپنی ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤ س نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماں نے مصر کی خستہ حال معیشت اور انتہا پسند گروہ داعش کے خلاف عالمی کارروائی پر بھی گفتگو کی۔ سن دو ہزار چودہ میں اقتدار میں آنے والے مصری صدر السیسی کا یہ پہلا دورہ امریکا ہے۔ سابق امریکی صدر اوباما نے السیسی حکومت کے انسانی حقوق کے خراب ریکارڈ کے باعث انہیں امریکا آنے کی دعوت نہیں دی تھی۔