مصر کے نیل ڈیلٹا میں پتھر کے دور کا گاؤں دریافت
مصر کے صحرائی علاقے نیل ڈیلٹا میں پتھر کے دور کا گاؤں دریافت ہوا ہے ۔
قاہرہ(ملت آں لائن)عرب ٹی وی کے مطابق اس گاؤں کا انکشاف مصر اور فرانس کی آثار قدیمہ کی ٹیموں کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی مشن اور کھدائیوں کے دوران کیا گیا۔مصری وزارت آثار قدیمہ کا کہناہے کہ پتھر کے دور کے گاؤں سے جانوروں کی ہڈیاں، نباتات کی باقیات، صوامع، پتھر کے برتن، آلات اور دیگر اشیا ملی ہیں۔ یہ گاؤں ایک ہزار پانچ قبل مسیح کا ہوسکتا ہے ۔