خبرنامہ انٹرنیشنل

معاشی اصلاحات کےنتیجے میں پاکستان بہتری آئی:جیلانی

واشنگٹن :(اے پی پی) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق انہوں نے یہ بات نیو یارک میں20,20 انویسمنٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں تیزی اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں کمی کے باعث پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ایک پرکشش ملک بن گیا ہے۔ سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کے باعث اس کی رینکنگ کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔انہوں نے کاروباری برادری کے ارکان سے کہا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کارروبار کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔