خبرنامہ انٹرنیشنل

معروف بنگلہ دیشی ادیب قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

معروف بنگلہ دیشی ادیب قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
ڈھاکہ ۔04 مارچ (اے پی پی)بنگلہ دیش کے معروف ادیب محمد ظفر اقبال پر ایک تیز دھار آلے سے شمال مشرقی شہر سلہٹ کی ایک یونیورسٹی میں ایک قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ ظفر اقبال بنگلہ دیش میں ایک سائنس فکشن رائٹر کے طور پر بہت مشہور ہیں۔ وہ سلہٹ کی شاہ جلال یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک پروفیسر بھی ہیں۔ اس حملے کے بعد انہیں فوری طور پر شہر کے عثمانی میڈیکل کالج پہنچا دیا گیا۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔