خبرنامہ انٹرنیشنل

معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام صدارتی انتخابات کے لیے پر عزم

معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام صدارتی انتخابات کے لیے پر عزم

لیبیا: (ملت آن لائن) لیبیا میں باغیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے رہنماء معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام لیبیا کی سیاست میں سرگرم ، ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے اور نئی اصلاحات لانے کا اعلان کردیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا میں چھ ماہ کے بعد ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام لیبیا کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے لیے پھر سے سرگرم ہو گے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں جامع اصلاحات کا نظام متعارف کرائیں گے اور ملک کو متحد کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ سیف الاسلام نے اپنے سیاسی اور اصلاحاتی پروگرام کی نگرانی ایمن ابوراس کو سونپی ہے۔
واضح رہے کہ مقتول کرنل معمر قذافی کے دوسرے بیٹوں کے برعکس سیف الاسلام جیل سے رہائی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور لیبیا کو موجودہ صورتحال سے نکالنے، قومی مصالحت اور پورے لیبیا کو متحد کرنے کے لیے سیاسی پروگرام پیش کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ سیف قذافی کو پارلیمنٹ کی طرف سے عام معافی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت الزنتان شہر میں کسی مقام پرموجود ہیں۔