خبرنامہ انٹرنیشنل

مغربی بنگال میں فوج کی تعیناتی، ممتا بینر جی ناراض

مغربی بنگال:(ملت+اے پی پی) کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی کی مرکزی حکومت نے اطلاع دیے بغیر ریاست کے کئی علاقوں میں فوج تعینات کردی ۔ ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ریاست کے 80فیصد علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی تھی ، رات گئے اُنہوں نے کئی بار پریس کانفرنس کی۔ ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گی، وزیراعلیٰ مغربی بنگال کے احتجاج کے بعد کئی علاقوں سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوگئی۔