غرب اردن ۔ (اے پی پی) دو فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے مغربی کنارے میں جمعرات کو چاقو کے وار کر کے جس اسرائیلی فوجی کو ہلاک کیا گیا تھا اْس کی شناخت توویا وائیسمین کے طور پر کی گئی، جو کہ ایک امریکی شہری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی شہریوں کے خلاف چاقو سے حملے کرنے کی لہر کے آغاز کے بعد گزشتہ چھ میں اس طرح کے واقعات میں ہلاک ہونے والا یہ دوسرا امریکی شہری تھا۔امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ واشنگٹن اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔اْنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔دو 14 سالہ نوجوانوں نے جمعرات کو مغربی کنارے میں ایک پرہجوم مارکیٹ میں چاقو سے وار کر کے وائسمین کو ہلاک جب کہ ایک دکاندار کو زخمی کر دیا تھا۔